Live Updates

پی ٹی آئی کا 30ستمبر کے رائیونڈ مارچ کی اجازت لینے سے انکار

خط میں ضلعی انتظامیہ سے اجازت کی بجائے صرف انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا

جمعہ 23 ستمبر 2016 14:19

پی ٹی آئی کا 30ستمبر کے رائیونڈ مارچ کی اجازت لینے سے انکار

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 ستمبر۔2016ء ) تحریک انصاف نے 30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ کی اجازت لینے سے انکار کر دیا ، صرف جلسے سے آگاہ کرنے کے لئے خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف لاہور رورل کے ضلعی صدر ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے ڈی سی او لاہور کو لکھے گئے خط میں ضلعی انتظامیہ سے تیس ستمبر کو ہونے والے رائے ونڈ مارچ اور جلسے کے اجازت کی بجائے صرف انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف تیس ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کے سلسلے میں اڈہ پلاٹ میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس سے عمران خان خطاب کریں گے ، تحریک انصاف کی اس سرگرمی کے لئے سیکیورٹی اوردیگر انتظامات کیے جائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :