بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا نے پاکستان کے نامور فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے ڈالی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 ستمبر 2016 14:27

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا نے ..

ممبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر۔2016ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا نے پاکستان کے نامور فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے ڈالی۔بھارتی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق قوم پرست جماعت ایم این ایس چترا پت سنہا کے رکن امے کھوپکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم پاکستانی اداکاروں اور آرٹسٹوں کو بھارت چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹوں کا وقت دیتے ہیں، اگر ایسا نہیں ہوا تو ایم این ایس جماعت خود انہیں باہر نکال دے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے کئی مقبول اداکار اور آرٹسٹ بھارت میں مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں جن میں فواد خان، علی ظفر، ماورا حسین، عمران عباس، ماہرہ خان، گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے قصبے اوڑی میں قائم بھارتی فوجی مرکز پر مسلح افراد کے نتیجے میں 18 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے فوری بعد بھارت نے حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے ہرزہ سرائی شروع کردی تھی جس کے بعد اب انتہا پسند جماعتیں پاکستانی فنکاروں کو بھی دھمکیاں دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی شیو سینا اور دیگر انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی گلوکاروں اور اداکاروں کو دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں جن میں معروف قوال غلام علی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :