ٹوبہ ٹیک سنگھ:سی ٹی ڈی کی کارروائی ،داعش سے تعلق کے الزام میں چار دہشتگرد گرفتار

قبضے سے بارودی مواد اور پرائم کارڈ ڈیٹونیٹرز برآمد

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:01

ٹوبہ ٹیک سنگھ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23ستمبر ۔2016ء ) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بائی پاس کے قریب کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ٹوبہ ٹیک سنگھ بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بارودی مواد اور پرائم کارڈ ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں حسن المعاب، فیصل شبیر، شمیم اور عبدالرزاق شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔

متعلقہ عنوان :