Live Updates

عوام نے ہمیشہ خدمت اور کارکردگی پر نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا ، عمران خان تمام ضابطوں کو پیروں تلے روندنے کے باوجود شکست سے دوچارہوئے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے خطاب پرردعمل کااظہار

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیشہ خدمت اور کارکردگی پر نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ عمران خان تمام ضابطوں کو پیروں تلے روندنے کے باوجود شکست سے دوچارہوئے ہیں۔ جمعہ کو عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ خدمت اور کارکردگی پر نوازشریف پر اعتماد کیا جبکہ عمران خان تمام ضابطوں کو پیروں تلے روندنے کے باوجود شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو قانون سے ماورا ثابت کرنے کی کوشش کر کے پیغام دے رہے ہیں ، وہ قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور ان کے نزدیک قانون کی پاسداری دوسروں کی ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے خود کو انتخابی مہم سے دور رکھا ہے اور ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی پابندی کی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے ضابطوں پر عمل کراتے ہوئے سب کو مساوی مواقع دیں ہم الیکشن کمیشن سے انصاف کے منتظر ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات