کسی بھی معاشرے کی ترقی میں فیصلہ کن کردار عوام کا ہی ہوتا ہے ، عوام کا حاکمیت کے تصور کو عام کیا جائے ، امور مملکت حکومت میں عوام کی شمولیت سے جمہوریت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کیا جاسکتا ہے

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی وفد سے گفتگو

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر ۔2016ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں فیصلہ کن کردار عوام کا ہی ہوتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کا حاکمیت کے تصور کو عام کیا جائے ، امور مملکت حکومت میں عوام کی شمولیت سے جمہوریت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ وہ جمعہ کے روز گورنر ہاؤس میں عبدالجبار کی قیادت میں لورالائی کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کے دوردراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی صوبے کے متعدد علاقوں میں خواتین گھریلو استعمال کیلئے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں جو ایک المیہ ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ فراہمی آب کی زیادہ سے زیادہ سے زیادہ سکیمیں جلد از جلد مکمل کرکے اس صورتحال سے نجات حاصل کی جاسکے۔ گورنر نے وفد کو مسائل کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :