امسال بھی محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کیئے جائیں گے،ایس پی صدرآپریشنز رضوان عمر گوندل

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23ستمبر ۔2016ء) ایس پی صدرآپریشنز رضوان عمر گوندل نے کہا کہ صدر ڈویژن میں ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کیئے جائیں گے جس میں سب سے زیادہ علمائے کرام اور منتظمین کے تعاون کی ضرورت ہے۔ تمام منتظمین جلد از جلد رضاکاروں کی فہرستیں جمع کروادیں تاکہ ان کی تربیت پولیس لائنز میں کروائی جاسکے۔

پولیس اور منتظمین مل بیٹھ کر مجالس اور جلوسوں پر لگائی جانے والی سکیورٹی کے تمام معاملات طے کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جوہر ٹاؤن میں محرم الحرام کے حوالہ سے ممبران امن کمیٹی و منتظمین کے خصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تمام سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور ممبران امن کمیٹی جاوید اکبر ساقی، علامہ علی حسین اکبر و دیگر ممبران و منتظمین نے شرکت کی۔

ایس پی صدرآپریشنز رضوان عمر گوندل نے اس موقع پر مزید کہا کہ علمائے کرام محرم الحرام کے مہینے میں اتحاد بین المذاہب کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کریں تاکہ امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد پیدا ہو سکے۔ علمائے کرام نے اس موقع پر کہا کہ ہم پولیس کے ساتھ مکمل تعاون اور مجالس و جلوسوں کے سلسلہ میں SOP پر عملدرآمد کریں گے۔ (

متعلقہ عنوان :