لاہور، گھریلو ناچاقی پر برطانوی نژاد برادرنسبتی تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ، پولیس کا کاروائی کر نے سے انکار
جمعہ 23 ستمبر 2016 23:24
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23ستمبر ۔2016ء) شالیمار کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر برطانوی نژاد برادرنسبتی تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی ،واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ، پولیس کا کاروائی کر نے سے انکار ، متاثرہ شہری کا اعلی افسران سے انصاف کیلئے اپیل ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ شالیمار کے علاقہ میں برطانوی نژاد شہری ماجد ہمایوں گھر پر موجود تھا کہ اسکا آصف نذیر اور سالی عظمٰی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر آصف نذیراور سالی عظمٰی نے اسے تیز دھار بلیڈ کے وار کر کے شدید زخمی کر دیااور خود موقع سے فرار ہو گئے ۔
متاثرہ شخص ماجد ہمایوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ ماجد ہمایوں نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے لیکن وہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے ۔ ماجد ہمایوں نے پولیس کے اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.