پاکستان لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی تنظیموں کے خلاف فوری اقدامات کرے،امریکا
ہفتہ 24 ستمبر 2016 11:42
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ 18 ستمبر کے اڑی واقعے کی تحقیقات میں بھارت کی معاونت کرے اور لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی تنظیموں کے خلاف فوری اقدامات کرے۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’امریکا دہشت گردی سے نمٹنے میں بھارتی حکومت کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری کے حوالے سے پر عزم ہے،جب امریکی محکہ خارجہ کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی حکام کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے رابطے میں رہے تو انہوں نے کہا کہ نائب وزیر خارجہ انٹونی بلنکین نے بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر سے بات کی تھی جس میں انہوں نے اْڑی حملے کے حوالے سے اظہار افسوس اور تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں اْڑی واقعے پر بات کی تھی اور تحقیقات میں تعاون پر زور دیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کشیدگی میں کمی کے لیے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ براہ راست مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں۔مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.