اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی دو یونین کونسلز 48 اور 49 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:49

اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی دو یونین کونسلز 48 اور 49 میں ضمنی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی دو یونین کونسلز 48 اور 49 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔یونین کونسل 48 اور 49 میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔

سرائے خربوزہ اور شاہ اللہ دتہ کی یونین کونسلز کے 28 ہزار ووٹر آج حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یو سی چیئرمین کی 2 نشستوں کیلیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ یو سی 48 میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک امتیاز جبکہ ن لیگ کے نامزد امیدوار غضفر علی خان ہیں۔ یو سی 49 میں ن لیگ کی طرف سے ذکی شاہ کا مقابلہ آزاد امیدوار ملک جمشید سے ہو گا ، ملک جمشید کو تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں یونین کونسلز میں 26 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں جن میں سے 5 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ، مجموعی طور پر پولیس اور رینجرز کے ساڑھے تین سو جوان سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں ، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :