محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:01

محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 ستمبر 2016ء) : محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشتگردوں کے سر کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 6 دہشتگردوں کے ناموں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق یاسین عرف چھوٹو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے، امین کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے، نوید کمال کے سر کی قیمت پچہتر لاکھ روپے جبکہ راشد ہدایت اللہ اور امین اللہ کے سروں کی قیمت دس دس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ان دہشتگردوں سے متعلق معلومات دینے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :