اسلام آباد کی دو یونین کونسلز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:06

اسلام آباد کی دو یونین کونسلز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء) اسلام آباد کی دو یونین کونسلز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام کی یونین کونسلز 48 اور 49 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن نے دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یوسی 48 سرائے خربوزہ سے مسلم لیگ ن کے غضنفرعلی خان جبکہ یو سی 49 شاہ اللہ دتہ سے مسلم لیگ ن کےامیدوار ذکی شاہ 2918 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔