پنجاب حکومت نے 30ستمبر کو تحر یک انصاف رائے ونڈ مارچ کی باقاعدہ اجازت دیدی ‘رکاوٹ بھی نہ ڈالنے کا اعلان

(ن) لیگ اور صوبائی حکومت انکی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ‘(ن) لیگ کی کوئی ڈنڈا فورس نہیں پو لیس اور دیگر اداروں کو فول سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیدیا ہے ‘اگر لوگ خود تحر یک انصاف کے جلسے اور مارچ میں شر یک نہیں ہونا چاہتے تو یہ انکا اپنا مسئلہ ہے‘ تحر یک انصاف بھی اشتعال کی سیاست کر نے کی بجائے انتظامیہ کے ساتھ طے پانیوالے نکات کے مطابق جلسے کر یں ‘وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کی گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 22:41

پنجاب حکومت نے 30ستمبر کو تحر یک انصاف رائے ونڈ مارچ کی باقاعدہ اجازت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے 30ستمبر کو تحر یک انصاف رائے ونڈ مارچ کی باقاعدہ اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور صوبائی حکومت انکی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ‘(ن) لیگ کی کوئی ڈنڈا فورس نہیں پو لیس اور دیگر اداروں کو فول سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیدیاہے ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اگر لوگ خود تحر یک انصاف کے جلسے اور مارچ میں شر یک نہیں ہونا چاہتے تو یہ انکا اپنا مسئلہ ہے مگر (ن) لیگ کی پنجاب حکومت صوبے میں کسی بھی جگہ رائے ونڈ مارچ اور انکے جلسے میں شر کت کیلئے آنیوالے قافلوں اور لوگوں کا نہیں روکے گی اور ہم رائے ونڈ مارچ اور اڈاہ پلاٹ میں ہونیوالے جلسہ کو مکمل سیکورٹی فراہم کر یں گے جسکے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ (ن) لیگ میں کوئی ڈنڈا فورس نہیں ہم نے پارٹی قیادت کے حکم کے مطابق اپنے تمام کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت جاری کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف بھی اشتعال کی سیاست کر نے کی بجائے انتظامیہ کے ساتھ طے پانیوالے نکات کے مطابق جلسے اور احتجاج کو یقینی بنائے او ر قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ۔