کراچی ، فائیو اسٹار چورنگی پر مسلح افراد کی فائرنگ،ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق ،حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب

اتوار 25 ستمبر 2016 23:57

کراچی ، فائیو اسٹار چورنگی پر مسلح افراد کی فائرنگ،ٹریفک پولیس کا سب ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ نارتھ ناظم آباد سیکشن پر تعینات تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس افسر کو تین گولیاں لگیں،جائے وقعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔