فیصل ایدھی نے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں تعمیر کردہ ایدھی اسکوائر کا افتتاح کر دیا

پیر 26 ستمبر 2016 00:03

فیصل ایدھی نے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں تعمیر کردہ ایدھی اسکوائر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر۔2016ء)عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے اتوار کی شب یادگار کا افتتاح کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کراچی ایڈمن ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں ایک یادگار ایدھی اسکوائر کے نام سے تعمیر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایدھی اسکوائر میں چار مینار تعمیر کئے گئے ہیں اور چاروں اطراف عبدالستار ایدھی کی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں اور چاروں میناروں کو روشن کیا گیا ہے۔ افتتاح کے بعد عبدالستار ایدھی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر فیضان تقی، سعد اختر چاؤلہ، سعد ظفر اور دیگر بھی موجود تھے۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ لوگ عبدالستار ایدھی سے کتنی والہانہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایدھی صاحب کے جذبے کے تحت ملک و قوم اور غریبوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنی چاہئے۔