سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے: بھارتی ماہرین کا مودی کو انتباہ

muhammad ali محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 20:37

سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے: بھارتی ماہرین ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء) بھارتی ماہرین نے مودی کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈے اپنانے پر آ گیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کیساتھ 56 برس پرانا سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی دھمکی دی ہے۔ تاہم اس حوالے سے بھارتی ماہرین نے مودی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔

(جاری ہے)

سندھ طاس معاہدہ دونوں فریقین کی رضا مندی کے بنا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی کوشش میں عالمی سطح پر بھارت کو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں اور قانونی مسائل کے علاوہ بھارت کو عالمی بینک سے بھی بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جبکہ اس صورتحال میں چین بھی میدان میں آسکتا ہے جو بھارت کیلئے بہت خطرناک ہو گا۔ واضح رہے کہ بھارت کے 10 بڑے دریاوں کا آغاز چین سے ہوتا ہے۔ اگر چین ان دریاوں کا پانی روک دے تو بھارت کو بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :