اعتراف کرتا ہوں کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے: سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ

muhammad ali محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 21:10

اعتراف کرتا ہوں کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے: سابق بھارتی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء) سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ اعتراف کرتا ہوں کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں بکرم سنگھ اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اپنے دل سے ایک اقرار کرنے جا رہے ہیں۔ وہ اقرار کرتے ہیں کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ بکرم سنگھ کی جانب سے اس اعتراف کے بعد پاکستان آرمی کے دستے کو سلوٹ بھی کیا گیا۔