Live Updates

نام نہاددھرنوں سے خان صاحب وزیراعظم نوازشریف کاتوکیاانکے ایک کارکن کابھی کچھ نہیں بگاڑسکتے،عمران خان کامقصدصرف وقت کاضیاع ہے،خان صاحب نہ صرف خودخسارے میں ہے بلکہ قوم وملک کابھی نقصان کررہے ہیں،

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی حیات آباد میں کھلی کچہری اور میڈیا سے گفتگو

منگل 27 ستمبر 2016 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کامقصدصرف وقت کاضیاع ہے،خان صاحب نہ صرف خودخسارے میں ہے بلکہ قوم وملک کابھی نقصان کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نام نہاددھرنوں سے خان صاحب وزیراعظم نوازشریف کاتوکیاانکے ایک کارکن کابھی کچھ نہیں بگاڑسکتے۔وہ منگل کو سوئی گیس دفتر حیات آبادمیں کھلی کچہری کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

کھلی کچہری میں خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع کے لوگوں نے شرکت کی ۔انجینئرامیرمقام نے موقع ہی پرسینکڑوں سائلین کے درخواستوں پراحکامات جاری کیں اورانکے الجھنوں کوسلجھایا۔اس موقع پرجنرمنیجرSNGPLاربا ثاقب سمیت دیگرحکام نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں انجینئرامیرمقام نے SNGPLحکام کی ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں خیبرپختونخوامیں جاری تمام منصوبوں کامفصل جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکام کوکم دباؤ مسئلے کوآئندہ سردیوں سے قبل حل کرنے کی ہدایت کی اورکئی نئے منصوبوں کی بھی منظوری دیدی گئی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ناقص پالیسیوں کے باعث صوبہ خیبرپختونخواہ 100سال پیچھے چلاگیاہے اور تبدیلی کے تمام دعوے صرف کاغذوں کی زینت بن گئے ہیں عملی کام کاعشروعشیربھی موجودنہیں ہے،پی ٹی آئی والے صرف زبانی جمع خرچ پرعمل پیراہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاکام عوام کوریلیف دیناجبکہ پاکستان تحریک انصاف کاکام عوام کومشکلات میں ڈالناہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات