وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے: مریم نواز کا ٹوئٹ

muhammad ali محمد علی منگل 27 ستمبر 2016 22:00

وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے: مریم نواز کا ٹوئٹ

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) مریم نواز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد نجی دورے پر لندن چلے گئے تھے۔ اس حوالے سے کچھ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ وزیراعظم رائیونڈ مارچ سے خوفزدہ ہو کر برطانیہ چلے گئے ہیں اور ان کی جلد وطن واپسی کا امکان نہیں ہے۔ تاہم وزیراعظم کی واپسی سے ایسی تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔