Live Updates

نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کووزیراعظم بنادیں کوئی اعتراض نہیں‘ عمران خان

عوامی تحریک کو احتجاج میں شرکت کے لئے پھر دعوت دیں گے

منگل 27 ستمبر 2016 22:00

نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کووزیراعظم بنادیں کوئی اعتراض نہیں‘ عمران ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کووزیراعظم بنادیں کوئی اعتراض نہیں، نوازشریف نے کرپشن کی ہے تو اسکوجانا چاہئے۔ عوامی تحریک کو احتجاج میں شرکت کے لئے پھر دعوت دیں گے، کپتان نے طاہرالقادری سے اختلاف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیرون ملک جانے سے پہلے میرا رابطہ ہوا تھا۔

بھارت کوسمجھ جانا چاہیے کہ جنگ مسئلے کاحل نہیں ،کشمیر میں تحریک سے اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے ، وہ سب آزادی چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز یہاں صحافیوں کے اعزاز میں رکھے گئے ظہرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہوناچاہیے لیکن وہ یہ نہیں کہتے کہ حکومت چلی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں سے کسی کوبھی وزیراعظم بنا دیں، انہیں اعتراض نہیں ہو گا، وہ 30 ستمبر کو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،صرف پی ٹی آئی کے پاس اصل اسٹریٹ پاور ہے ، وہ ایسا جہاد کررہے ہیں جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہے ، پاناما لیکس کے معاملے پر الزامات نہیں،بلکہ ثبوت موجود ہیں۔عمران خان کاکہناتھاکہ ملک میں ادارے آزاد نہیں ، انہوں نے اپوزیشن کی خاطر رائیونڈ مارچ کی تاریخ تبدیل کی ، سیاسی جماعتیں سڑکوں پر آنے کی تحریک میں شامل نہیں ہونا چاہتیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ اور حق ہے، 30 ستمبر کووہ اگلے مرحلے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ رائیونڈمارچ پر امن ہوگا، ن لیگی گلو بٹوں کی دھمکیوں کا سخت ردعمل آیا ہے، عوام مقابلے کیلئے تیار ہے کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں ہے، اگر پاناما لیکس کا معاملہ چھوڑ دیا تو کرپشن کا معاملہ بھی دفن ہوجائے گا، جب وزیراعظم چوری کرے تو اسے جانا پڑتا ہے، ن لیگ کے لوگوں کو پتہ ہے کہ نوازشریف نے چوری کی ہے۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 4ہزار ارب کی کرپشن ہو رہی ہے، کے پی کے کارکردگی کے لحاظ سے نمبر ون ہے۔بھارتی جارحیت پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ (ایم سلیمان)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات