اسلام امن و آشتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،ڈی سی او سیالکوٹ
منگل 27 ستمبر 2016 22:08
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ اسلام امن و آشتی، عفو و درگذر، حسن اخلاق اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔مسلمان اور دین اسلام امن کی علامت ہیں اسلئے مسلمانوں کوامن کا داعی اور پیامبر ہو ناچاہئے۔ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے مقررین اپنے بیانات میں اتحاد بین المسلمین کو ملحوظ خاطر رکھیں اور کسی قسم کا اختلافی پہلو بیان نہ کریں جس سے کسی دوسرے فرقے کے لوگوں کی دل آزاری یا جذبات کو ٹھیس پہنچے اور معاشرے کا امن برباد ہو۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ذوالفقار غوری، ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خاں، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ راوٴ سہیل، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ ، اسسٹنٹ کمشنر پسرور ظہیر لیاقت ، کوآرڈینیٹر امن کمیٹی سیالکوٹ حافظ اصغر علی چیمہ، مولانا عقیل احمد ظہیر، غلام حید ر خادمی، مولانا فیض علی کرپالوی، ماسٹر فیض احمد، ملک ذاکر حسین اعوان، سید نجم گیلانی، حافظ کفایت اللہ شاکر، حافظ عبدالغفار، مولانا ایوب خاں، علامہ مصدق قاسمی، سید شبیر گیلانی ، احسان الٰہی رحمن، ڈاکٹر نجیب احمد ہاشمی اور حکیم رتن کمار کے علاوہ مختلف مذاہب کے عمائدین نے اجلاس میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جنگ زدہ ممالک کی صف میں شامل کر لیے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.