تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنے پر فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل فیس بک پیج بند کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 20:37

تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنے پر فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل فیس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء) تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنے پر فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل فیس بک پیج بند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے اچانک جماعت اسلامی کے فیس بک پیج کو بند کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے فیس بک پیج کے فالوور کی تعداد 30 لاکھ سے زائد تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جماعت اسلامی کے ترجمان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ چونکہ اس پیج سے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کی جا رہی تھی اسی لیے فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے اسے بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک کی جانب سے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنے پر متعدد فیس بک پیجز کو بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :