امریکہ : ریاست جنوبی کیرولائنا میں 14 سالہ لڑکے نے اپنے والد کو قتل کرکے اپنے سکول میں دو بچوں اور استاد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 ستمبر 2016 15:37

امریکہ :  ریاست جنوبی کیرولائنا میں  14 سالہ لڑکے نے اپنے والد کو قتل ..

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر۔2016ء) امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایک 14 سالہ لڑکے نے اپنے والد کو قتل کرنے کے بعد قریبی سکول میں دو بچوں اور ان کی استاد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔یہ واقعہ اینڈرسن کاونٹی کے ٹاون ویل ایلیمنٹری سکول میں پیش آیا۔کاونٹی شیرف کے دفتر سے وابستہ کیپٹن گارلینڈ میجر کے مطابق ایک بچے کو ٹانگ اور دوسرے کو پاوں میں گولی لگی جب کہ ان کی استانی کے کندھے میں گولی ماری گئی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں بچوں کی عمریں چھ سال ہیں۔اس واقعے کے محرکات کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔واقعے کے بعد سکول سے تمام بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور پولیس نے کسی سکول اور قرب و جوار کے علاقوں میں بھی تلاشی کی کارروائی کی۔سکول کی سپریٹنڈنٹ جواین اویری نے کہا کہ "ہم تشدد کے اس واقعے پر بہت افسردہ ہیں۔ انھوں نے اس ہفتے کے لیے اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں بند رکھنے کا اعلان کیا۔ سکول میں پری کنڈرگارٹن سے لے کر چھٹی جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے اور گزشتہ سال سکول کی رپورٹ کے مطابق یہاں تین سو طلبا پڑھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :