Live Updates

کل رائیونڈ مارچ تاریخی مارچ ہوگا۔عمران خان

مودی کو جوپیغام نوازشریف نہیں دے سکے وہ میں کل دوں گا،بھارت نے اشتعال انگیزی کرکے بہت برا کیا،کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 ستمبر 2016 15:44

کل رائیونڈ مارچ تاریخی مارچ ہوگا۔عمران خان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29ستمبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کل رائیونڈ مارچ تاریخی مارچ ہوگا،ہم نے پہلے نوازشریف کو پیغام دینا تھا،اب نریندرمودی کیلئے کل پیغام دیاجائے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بھی کرپشن کی بات کرتے ہیں دہشتگردی کا لیٹردے دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کرپٹ مافیا ملک تباہ کررہاہے ہمیں کوئی تھریٹ نہیں روکے گی۔کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے نوازشریف کو پیغام دینا تھا،اب نریندرمودی کیلئے کل پیغام دیاجائے گا۔جو مودی کو پیغام نوازشریف نہیں دے سکے وہ میں کل دوں گا۔بھارت نے اشتعال انگیزی کرکے بہت برا کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات