سارے نقلی شیروں کے ایک اصلی شیر شہزاد آغا ہی کافی ہے ،بق صوبائی وزیر محمد نصیر خان

جمعرات 29 ستمبر 2016 22:22

سکردو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء ) پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر محمد نصیر خان نے سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے نقلی شیروں کے ایک اصلی شیر شہزاد آغا ہی کافی ہے ، اس ملک کے لیے جتنی قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ن لیگ در اصل موسمی لیگ ہے جہاں مفاد پرست اور بے ضمیر لوگوں کا ٹولہ اکھٹا ہو چکا ہے ، اگر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کو کچھ دے سکتی ہے تو یہاں کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دیے جائیں ، ہمارا شناختی کارڈ سے لیکر کرنسی تک پاکستانی تو ہمیں پاکستان کا حصہ کیوں نہیں بنایا جا رہا ، ہم کل بھی پاکستانی تھے اور آج بھی پاکستان ہیں کشمیر طرز کا سیٹ اپ کسی صورت قبول نہیں ، ہم ایسے سیٹ اپ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں نواز شریف مودی کا یار ہے ، نوا ز شریف کی بیٹی کی شادی کے موقعے پر مودی مولوی بن کر ان کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے ، ہم مودی اور مودی کے یاروں پر لعنت بجھتے ہیں ،ملکی دفاغ کے لیے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم مودی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے اگر گلگت بلتستان کو کچھ دے سکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہی ہے ،

متعلقہ عنوان :