بھارت پاک چین سرحد پر نیوکلئیر صلاحیت کے حامل جیٹ طیارے تعینات کر سکتا ہے۔ چینی رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:59

بھارت پاک چین سرحد پر نیوکلئیر صلاحیت کے حامل جیٹ طیارے تعینات کر سکتا ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : چینی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاک چین سرحد پر نیوکلئیر طاقت کے حامل جیٹ طیاروں کی تعیناتی کا امکان ہے۔ چینی دارالحکومت بیجنگ میں ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے حاصل کیے جانے والے نیوکلئیر صلاحیت کے حامل 36 جیٹ طیاروں کو اپنی مزاحمت کو برقرار رکھنے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے پاک چین سرحد پر تعینات کر سکتا ہے۔

چینی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پاک چین سرحد سمیت دیگر متازعہ سرحدوں پر فرانس میں بنے جیٹ طیارے تعینات کرے گا۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ہتھیاروں کی درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

(جاری ہے)

ایشیائی ریجن میں ہتھیاروں اور اسلح کی زیادہ درآمد کی وجہ وسط ایشیا کی غیر مستحکم صورتحال ہے جبکہ دوسری وجہ چین کی بڑھتی طاقت کے باعث اس کے ہمسایہ ممالک کے تحفظات بھی اس کی ایک وجہ ہیں۔

چینی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ایسے رافیل جیٹ طیارے نیوکلئیر ہتھیاروں کے حامل ہوتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے جیٹ طیاروں کی تعیناتی کے بعد بھارت کی صلاحیت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں ڈائیریکٹر آف ساؤتھ ایشیا اسٹڈیز نے بتایا کہ بھارت نے فرانس سے رافیل ٹیکنالوجی خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے فرانس نے مسترد کر دیا اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فرانس کا بھارت کی ملٹری صنعت سسٹم میں مدد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مقامی اخبار نے ایس آئی پی آر آئی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت اپنے نئے دفاعی نظام کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے تحت بھارت اپنے نئے دفاعی نظام پر100 بلین ڈالر تک کی رقم خرچ کر رہا ہے۔ جس کے بعد ایڈوانس ملٹری صنعت کے حامل اسرائیل، روس اور امریکہ جیسے دیگر ممالک نے بھی بھارت کی ملٹری صنعت کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ فرانس کے ساتھ اس معاہدے سے قبل بھارت امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی درآمد پر بھی غور کر رہا تھا۔ لیکن بھارت نے کم قیمت اور نیوکلئیر ڈیٹرنس صلاحیت ہونے کی وجہ سے فرانس کے جیٹ طیاروں کو انتخاب کیا۔

متعلقہ عنوان :