بھارت کبھی بھی ہمارا دوست نہیں رہا۔سردارایازصادق

عالمی اسپیکرزکانفرنس پاکستان میں نہ ہونے کا بہت دکھ ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بارروسی فوج مشقوں کیلئے پاکستان آئی۔اسپیکرقومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:06

بھارت کبھی بھی ہمارا دوست نہیں رہا۔سردارایازصادق

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اکتوبر2016ء) :اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی ہمارا دوست نہیں رہا،عالمی اسپیکرز کانفرنس پاکستان میں نہ ہونے کا بہت دکھ ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کیا۔غیرجانبداری سے ہاؤس چلانے کی کوش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ملکی تاریخ میں پہلی بار روسی فوج مشقوں کیلئے پاکستان آئی۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب پی ٹی وی پر حملہ ہواتو بہت تکلیف ہوئی۔پارلیمنٹ پر حملہ ایک شرمناک بات تھی۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے 2013ء اب تک الزامات لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔اگر عمران مجھے نہیں مانتے تو پھر وہ آئین کو بھی نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت 70سال کی نہیں بلکہ 37ہوئی ہے۔ہمیں آئیڈیل پارلیمنٹ بننے میں وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :