Live Updates

رائے ونڈ جلسہ؛کارکن کی دم گھٹنے سے ہلاکت، لواحقین نے عمران خان سے نماز جنازہ میں شریک ہونے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:13

رائے ونڈ جلسہ؛کارکن کی دم گھٹنے سے ہلاکت، لواحقین نے عمران خان سے نماز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے گذشتہ روز رائے ونڈ جلسے میں دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے کارکن کے لواحقین نے نمازہ جنازہ میں شریک ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات رائے ونڈ میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا جس میں ایک کارکن دم گھٹنے کے سبب ہلاک ہو گیا تھا۔ کارکن کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو نماز جنازہ میں شریک ہونا چاہئیے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آمد تک نماز جنازہ ادا نہیں کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :