پروفیسر محمد ابراہیم خان کا دارالعلوم اسلامیہ پبلک سکول کا دورہ ، درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:32

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے دارالعلوم اسلامیہ پبلک سکول کا دورہ کیا۔طلباء اورا ساتذہ کے ساتھ ملاقات کرکے اْن کے مسائل دریافت کئے سکول کو درپیش مسائل کے حل کی یقین بھی دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزجماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں دارالعلوم اسلامیہ پبلک سکول کا معائنہ کرکے جائز ہ لیاسکول میں دینی علوم کے ساتھ سائنسی علوم بھی پڑھائی جائیگی۔

دورے کے موقع پر سکول کو آگے بڑھنے کے حوالے سے پر نسپل افسرزمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ طلباء ہمارے قیمتی سرمایہ ہے اور مستقبل بھی ان سے وابستہ ہے بنوں کی نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صر ف رہنمائی کی ضروت ہے بنوں ہر قسم وسائل سے مالامال ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک پرنااہل حکمرانوں کا قبضہ ہے اْن سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :