وزیراعظم نے تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس پیر کی صبح طلب کر لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) وزیراعظم نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس پیر کی صبح طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پیر کی صبح تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس پیر کی صبح 10 بجے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو گا۔ اجلاس میں شرکت کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔ اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی بات چیت ہوگی جبکہ پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام خصوصی بریفنگ بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :