مردان ڈسٹرکٹ کورٹس دہشت گرد حملے میں ملوث 5 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 20:40

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) مردان ڈسٹرکٹ کورٹس دہشت گرد حملے میں ملوث 5 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مردان ڈسٹرکٹ کورٹس دہشت گرد حملے میں ملوث 5 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش میں 4 دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری پر وزیراعظم نوازشریف نے انٹیلی جنس اداروں کو شاندارکارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ مردان حملے میں 14 افراد شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :