کندھ کوٹ،سوتیلے ماموں نے 12سالہ دوشیزہ کوزیادتی کا نشانہ بناڈالا

زیادتی کا شکاربچی کی والدہ شکایت لیکر تھانہ پہنچ گئی پولیس کا میڈیکل لیٹردینے سے انکار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:37

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) کندھ کوٹ کے قریب صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کے شہر کرمپورمیں سوتیلے ماموں خالد میرانی نے اپنے بہنوئی محمد ہاشم لاشاری کے گھرمیں گھس کر12سالہ دوشیزہ مسکان کوزیادتی کا نشانہ بناڈالازیادتی کی شکاربچی کے والدہ عابدہ لاشاری شکایت لیکر تھانہ پہنچ گئی پولیس نے میڈیکل لیٹردینے سے انکار دیا ایس پی کندھ کوٹ فداجانوری نے نوٹس لیکر ہیڈمحرراعجازمیرانی کو معطل کردیادوسری جانب ضلع چیئرمین سردارمیرمحبوب علی خان بجارانی،ایم این اے شبیرعلی بجارانی نے واقعہ پردکھ کااظہارکرکے شفاف انکوائری کرانے کیلئے عملداران سے بات کرنیکی تسلی دی ہے متاثرہ خاندان نے بتایاکے تھانیدارحسین بخش شاہانی اور ہیڈ محرر اعجاز میرانی نے میڈیکل لیٹرکیلئے 5ہزارروپے رشوت لی ہے بچی کا کندھ کوٹ میں میڈیکل نہیں کیاجاسکاجسے ضلع سے باہر شکار پور اسپتال منتقل کیاگیااورمقدمہ درج نہیں کیاہے اعلیٰ عملداران واقعہ کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :