محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ایگریکلچر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 23:07

کوئٹہ ۔یکم اکتوبر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ایگریکلچر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام بعنوان "موسمیاتی تبدیلی، خشک سالی اور پانی کی کمی کے تناظر میں گندم کی متناسب پیداواری صلاحیت میں اضافہ" کے سلسلے میں بلوچستان زرعی آفیسران کی تربیت کے لئے ڈویژن کی سطح پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے دوران زرعی آفیسران کی موجودہ چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹنے سے متعلق رہنمائی کی جائے گی تاکہ گندم جیسی نقد آور فصل کی متناسب پیداوار ماحولیاتی اور خشک سالی اور پانی کی کمی سے متاثر نہ ہوا اور کسان فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپس 6اکتوبر2016ء کو مکران ڈویژن بمقام تربیت، 7اکتوبر کو کو قلات ڈویژن بمقام خضدار، 20اکتوبر کو ژوب ڈویژن بمقام قلعہ سیف اللہ، 24اکتوبر کو نصیر آباد ڈویژن بمقام ڈیرہ مراد جمالی، 25اکتوبر کو سبی ڈویژن بمقام سبی اور 31اکتوبر 2016ء کو کوئٹہ ڈویژن بمقام رانی باغ سریاب روڈ میں منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :