بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ رچایا،خوادجہ آصف

بھارت خوداپنامذاق اڑارہاہے، بھارت سے قومی سلامتی کے مشیراورڈی جی ایم اوکی سطح پربات ہوئی ہے ،بھارت میں کچھ لوگ معاملات کوآگے بڑھنے نہیں دے رہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 3 اکتوبر 2016 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ رچایا، بھارتی حکومت بارباراپنے بیانات بدل رہی ہے اوربھارت خوداپنامذاق اڑارہاہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت لائن آف کنٹرول پراپنے فوجیوں کی تعدادبڑھارہاہے اورکشیدگی کوبڑھارہاہے ،پاکستان نہیں چاہتاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکاحل چاہتے ہیں ،کمشیریوں کے حق خودارادیت کی ہرفورم پرحمایت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ رچایااس کے بعدسندھ طاس معاہدے کوتوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے ،بھارتی حکومت بارباراپنے بیانات کوبدل رہی ہے ،بھارت نے بارہ مولاپربھی اپنے موٴقف کوتبدیل کیا،بھارت خوداپنامذاق اڑارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے قومی سلامتی کے مشیراورڈی جی ایم اوکی سطح پربات ہوئی ہے ،بھارت میں کچھ لوگ ہیں جومعاملات کوآگے بڑھنے نہیں دے رہے ہیں ،بھارت نے اگرجارحیت کی توہم بھرپورجواب کاحق رکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :