Live Updates

عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ہم پارلیمنٹ کا تب تک بائیکاٹ کرینگے جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں،نوازشریف کے پاس دوآپشن ہیں،نوازشریف استعفیٰ دیکرپارٹی سے کسی اورکو وزیراعظم بنا دیں یا پھرنوازشریف فوری طور پراپنے آپ کواپوزیشن کے ٹی اوآرز پراحتساب کیلئے پیش کردیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 اکتوبر 2016 18:54

عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے،ہم پارلیمنٹ کا تب تک بائیکاٹ کرینگے جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں،نوازشریف کے پاس دوآپشن ہیں،نوازشریف استعفیٰ دیکر پارٹی سے کسی اور کو وزیراعظم بنا دیں یا پھرنوازشریف فوری طور پر اپنے آپ کواپوزیشن کے ٹی اوآرز پر احتساب کیلئے پیش کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں اسلام آباد میں پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں 30اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے اختلافات کے باوجود پارلیمانی اجلاس میں اپنا نمائندہ شاہ محمود قریشی کو بھیجا۔رائیونڈ مارچ میں نریندرمودی کو واضح پیغام دیا تھا۔کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہم متحد ہیں۔کشمیریوں کے حق خوداریت کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرتے ہیں تو سمجھا جائیگا کہ ہم نے نوازشریف کو وزیراعظم مان لیا ۔جبکہ وہ وزیراعظم کا حق کھو چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات