ہائیکورٹ نے سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر حملے کے جرم میں سزا پانیوالے پانچ مجرموں کی سزا ء کیخلاف اپیل مسترد کردی
منگل 4 اکتوبر 2016 19:48
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر حملہ کرنے کے جرم میں سزا پانے والے پانچ مجرموں کی انسداد دہشتگردی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا ء کے خلاف اپیل مسترد کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس عباد الرحمان لودھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مختصر فیصلے میں مجرموں کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے روبرو اپیل کی سماعت کے دوران مجرموں کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ عدم ثبوت کی بنا ء پر سزا دی گئی ہے اور عدالت نے وقوعہ کے حقائق کو نظر انداز کیا ہے۔فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی سزا ء کو کالعدم قرار دیا جائے۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت کے ڈپٹی پراسیکیوٹر خرم خان نے اپیل کی مخالفت کی اور موقف اپنایا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات سننے اور ٹھوس شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سزا سنائی ہے۔
سرکاری وکیل نے یہ بھی بتایا کہ عدالت میں دیگر ثبوتوں کے علاوہ ویڈیو بھی پیش کی گی جس میں مجرموں کی بآسانی شناخت کی جاسکتی ہے لہٰذااپیل کو مسترد کر دیا جائے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ برس 27 جولائی کو جرم ثابت ہونے پر عدیل، فرقان، افتخار، وزیر علی اور کاشف منیر کو مختلف دفعات کے تحت 16 سال اور چھ ماہ کی سزا سنائی تھی۔مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے لبرٹی چوک پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی چوتھی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پر حملہ کیا اور تقریب میں شریک افراد کو نقصان پہنچایا۔اس واقعہ کا مقدمہ سماجی کارکن عبداﷲ ملک کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو ان سرکاری محافظ نے دوران ڈیوٹی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.