شاہ محمودقر یشی نے پیپلزپارٹی کو بھی پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج میں شر کت کی دعوت دیدی

ہم اپوزیشن کوتقسیم نہیں کر نا چاہتے‘نوازشر یف ایک قدم پیچھے ہٹے اور اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو مان لیے معاملات حل ہوں جائیں گے‘پانامہ لیکس کے معاملے میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر نے کا نوازشر یف وعدہ ا ب پورا کر دیں‘وائس چیئر مین تحر یک انصاف کی گفتگو

منگل 4 اکتوبر 2016 23:21

ؒلاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے پیپلزپارٹی کو بھی پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج میں شر کت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کوتقسیم نہیں کر نا چاہتے‘نوازشر یف ایک قدم پیچھے ہٹے اور اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو مان لیے معاملات حل ہوں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ ہم جمہو ریت اور پار لیمنٹ کے دشمن نہیں ہمار اصرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر نے کا نوازشر یف وعدہ ا ب پورا کر دیں اگر وہ ایسانہیں کر یں گے تو تحر یک انصاف پھر آپ کو شہر بند کر بھی دکھا دیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت پہلے دن سے ہی احتساب کے معاملے میں سنجیدہ نہیں اسی وجہ سے ہمیں رائے ونڈ مارچ سمیت دیگر احتجاجی آپشنز استعمال کر نے پڑ ے ہیں او ر اب بھی ہم احتجاج پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے کبھی سولوفلائٹ کی بات نہیں کی اور ہم اب بھی پیپلزرٹی کو یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج میں ہمارے ساتھ چلیں ۔