شیخ رشید احمد نے بھی پار لیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ‘ تحر یک انصاف کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا

منگل 4 اکتوبر 2016 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی پار لیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹیلی فونک رابطے میں تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاہے کہ وہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ صرف باہر سے ہی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرکے واپس آجا ئیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کے استعفے یا احتساب کیلئے پیش ہونے تک پارلیمنٹ میں نہیں جاؤں گا اور عمران خان کے فیصلے کا بھر پور ساتھ دوں گا ۔

متعلقہ عنوان :