ایم کیوایم کیخلاف سازشوں کاسلسلہ ترک کیاجائے۔ایم کیوایم لندن

اچانک ایک مکان سےملنےوالےاسلحے کو ایم کیوایم سے جوڑا جارہاہے۔ایم کیوایم لندن کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اکتوبر 2016 16:07

ایم کیوایم کیخلاف سازشوں کاسلسلہ ترک کیاجائے۔ایم کیوایم لندن

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اکتوبر2016ء) :ایم کیوایم لندن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاسلسلہ ترک کیاجائے،اچانک ایک مکان سےملنےوالےاسلحے کو ایم کیوایم سے جوڑا جارہاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم لندن نے کراچی میں بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑے جانے پراپنے ردعمل میں کہا کہ رینجرزنے22اگست اوربعد میں نائن زیرواوراطراف کےہرگھرکی تلاشی لی تھی۔جبکہ نائن زیرو اورپوراعزیزآباد سیکیورٹی اداروں کڑی نگرانی میں ہے۔تاہم اب اچانک ایک مکان سےملنےوالےاسلحے کو ایم کیوایم سے جوڑا جارہاہے۔ایم کیوایم لندن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاسلسلہ ترک کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :