لندن میں مقیم عناصرنے”را“سے ملکر9اور10محرم کو دہشتگردی کا منصوبہ بنایا۔مشتاق مہر

کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو10لاکھ روپے انعام دینے کااعلان،اسلحے کی خریداری میں بڑے نام ملوث ہیں،اسلحے میں سرکاری اورنیٹو کا اسلحہ بھی شامل ہے،گرفتارملزم کی نشاندہی پرگھرپرچھاپہ ماراگیا۔ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اکتوبر 2016 16:26

لندن میں مقیم عناصرنے”را“سے ملکر9اور10محرم کو دہشتگردی کا منصوبہ بنایا۔مشتاق ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اکتوبر2016ء) :ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ اسلحے کی خریداری میں بڑے نام ملوث ہیں،چائنا کٹنگ اور بھتہ کوری سے حاصل رقم سے اسلحہ خریدا گیا،لندن میں مقیم عناصر نے ”را“سے مل کر 9اور10محرم کو دہشتگردہ کا منصوبہ بنایا تھا،دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ساؤتھ افریقی گروہ بھی ملوث ہے،اسلحے میں سرکاری اور نیٹو کا اسلحہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج کراچی میں بھاری تعداد میں غیرقانونی اسلحہ پکڑے جانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو 10لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔مشتاق مہر نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گھر پر چھاپہ مارا گیا۔پانی کی ٹینکی سے بلٹ پروف جیکٹس بھی ملی ہیں۔ابھی تحقیقات نہیں کیں کہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :