معاشی بدحالی کے شکار پاکستانی عوام خودکشیاں کرنے پرمجبور-حکومت کا افغانستان کو50کروڑڈالرکی امداد دینے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:29

معاشی بدحالی کے شکار پاکستانی عوام خودکشیاں کرنے پرمجبور-حکومت کا ..

برسلز(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اکتوبر۔2016ء) عالمی اداروں سے بھاری شرح سود اور انتہائی سخت شرائط پر قرضے حاصل کرنے والا پاکستان افغانستان میں معاشی ترقی کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد دے گا۔اس بات کا اعلان وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیزنے برسلز میں افغان کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور خوشحالی پاکستان کے لیے اہم ہے۔

وہاں پائیدار امن کے لیے سیاسی مذاکرات ہی قابل عمل طریقہ ہے ، جبکہ پاکستان افغانستان میں امن و مفاہمت کے لیے 4 فریقی رابطہ گروپ کے ذریعے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، ان کا کہنا تھا طالبان تشدد ترک کر کے امن کے عمل میں شریک ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 3 ہزار افغان طلبہ کو سکالرشپ بھی دی ہے ، جس کے تحت وہ پاکستان میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں عالمی بنک سے انتہائی سخت شرائط پر65کروڑڈالرامدادکی قسط حاصل کی ہے جبکہ پاکستان آئی ایم ایف ‘ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک سمیت دنیا کے تقریبا تمام عالمی مالیاتی اداروں کا قرض دار ہے-بھاری قرض‘مالی امداد دینے والوں کی شرائط اور ڈکٹیشن کی وجہ سے پاکستان میں عام شہری بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہے -عالمی مالیاتی اداروں کی مسلط کردہ پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں اس قدراضافہ ہوچکا ہے کہ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں-

متعلقہ عنوان :