کوئٹہ، صوبائی وزراء نو کی ہزارہ ٹاؤن آمد

بس فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق خواتین کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے معتبرین سے تعزیت کا اظہار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) صوبائی وزراء نواب محمد خان شاہوانی، شیخ جعفر خان مندوخیل، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، وزریراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز آغا نواب شاہ، سردار نجیب سنجرانی ،ملک ظاہر کاکڑ، اعجاز سنجرانی اور علاؤ الدین کاکڑ جمعرات کے روز ہزارہ ٹاؤن گئے جہاں انہوں نے بس فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے معتبرین سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری صوبائی کابینہ حکومت اور عوام کی جانب سے یک جہتی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

رکن صوبائی اسمبلی سید رضا آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزراء نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبے کی روایات اور اسلامی اقدار کے منافی قرار دیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ہزارہ برادری اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جو عناصر دہشت گردی کی گھناؤنی کاروائیوں میں ملوث ہیں وہ ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت ان عناصر کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ہزارہ برادری کے معتبرین نے یک جہتی اور ہمدردی کے اظہار پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد ہمارے لئے باعث حوصلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :