کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے کرفیو لگاکر آپریشن کلین اپ کیا جائے‘ صاحبزادہ حامد رضا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے کرفیو لگاکر آپریشن کلین اپ کیا جائے۔ کراچی میں اسلحہ کی کھیپ کی بر آمدگی خطرے کی گھنٹی ہے۔ کوئٹہ میں ہزارہ برداری کی خواتین کا قتل قابل مذمت ہے۔ حکومت ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔ عمران خان نے کرپٹ وزیر اعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کرکے غیرت کا مظاہرہ کیا ہے۔

نواز شریف 62اور63پر پورا نہیں اترتا۔ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو نااہل قرار دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اپوزیشن پانامہ لیکس کے معاملہ میں پیچھے نہیں ہٹے گی۔ حکومت مردم شماری پر تاخیر ی حربے استعمال کررہی ہے۔مردم شماری جنگی بنیادوں پر ہو نی چاہیئے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وزیر اعظم مغل بادشاہوں جیسا مزاج رکھتے ہیں۔ حکمرانوں کے غیر جمہوری آمرانہ اقدامات جمہوریت کے منافی ہیں۔ حقیقی جمہوریت آئے گی تو عوام کے مسائل حل ہونگے۔ چالیس خاندانوں کے قبضہ گروپ نے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :