وزیراعلیٰ پنجاب سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل جوزگرازینوڈیسلواکی قیادت میں وفدکی ملاقات

فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن اور پنجاب حکومت کے مابین زراعت کی ترقی ، چھوٹے کاشتکاروں کی خوشحالی، فوڈ سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ڈی جی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی وزیر اعلیٰ کو دسمبر کے آغاز میں روم میں بین الاقوامی نیوٹریشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل جوزگرازینوڈیسلواکی قیادت میں وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن اور پنجاب حکومت کے مابین زراعت کی ترقی ، چھوٹے کاشتکاروں کی خوشحالی، فوڈ سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے جبکہ شہباز شریف نے کہاہے کہ زرعی پیداوار بڑھانے ، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ ، نیوٹریشن اور دیگر شعبوں میں فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں، کاشتکاروں کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مفاد ات کے تحفظ کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے اربوں روپے کے تاریخ ساز پیکیج دیئے ہیں،چھوٹے کاشتکاروں کو اربوں روپے کے بلاسود قرضے بذریعے سمارٹ فون فراہم کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے،فوڈ اینڈایگریکلچر آرگنائزیشن کی معاونت سے کاشتکاروں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل جوزگرازینوڈیسلوا کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی جس میں فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن اور پنجاب حکومت کے مابین زراعت کی ترقی ، چھوٹے کاشتکاروں کی خوشحالی، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال ، بچوں میں غذائیت کی کمی پر قابو پانے ، فوڈ سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا-ڈی جی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی- ملاقات میں پنجاب حکومت اور فوڈ اینڈایگریکلچر آرگنائزیشن کا مستقبل میں اشتراک کار بڑھانے کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا اوریہ مشترکہ کمیٹی زراعت لائیوسٹاک کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیکر فوری عملدرآمد کیلئے روڈ میپ مرتب کرے گی-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ، زراعت معیشت کیلئے ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے -فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے زراعت کی ترقی ،زرعی پیداوار بڑھانے ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ ، نیوٹریشن ، زرعی توسیع خدمات اور دیگر شعبوں میں تکنیکی معاونت کی فراہمی کا خیرمقدم کرتے ہیں -انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ریلیف کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں اور اسی مقصد کے پیش نظر چھوٹے کاشتکارکے مفاد کے تحفظ کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے اربوں روپے کے تاریخ ساز پیکیج دیئے ہیں - انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بے حد ضروری ہے اور حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں -انہوں نے کہا کہ عالمی کساد بازاری کے باعث ہمارے کاشتکار کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے - پنجاب حکومت نے کاشتکارکو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سو ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے - چھوٹے کاشتکاروں کو اربوں روپے کے بلاسود قرضے بذریعے سمارٹ فون فراہم کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ فوڈ اینڈایگریکلچر آرگنائزیشن کی معاونت سے کاشتکاروں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں -ڈی جی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زرعی شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں -میں پاکستان کی مستحکم ہوتی معیشت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں -پاکستان کے بارے میں دنیا کا تاثر درست نہیں - یہاں ہر شعبے خصوصا زراعت میں بے پناہ پوٹینشل ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ کسانوں کو موسمیاتی تغیرات، نیوٹریشن ، چھوٹے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرنے ، فوڈ سیکورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کریں گے -ڈی جی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے وزیر اعلی شہباز شریف کو دسمبر کے آغاز میں روم میں بین الاقوامی نیوٹریشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی-فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے عہدیداران، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سکندر بوسن، صوبائی وزراء فرخ جاوید، یاور زمان، بلال یاسین، عائشہ غوث پاشا، معاون خصوصی لائیوسٹاک ارشد جٹ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔