Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ تک احتساب تحریک جاری رہے گئی ، اسلام آباد مارچ کرپٹ حکمرانون کا بوریا بستر گول کر دیگا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اقبال سبحانی کا بیان

جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی حلقہ این اے55 کے سابق ڈپٹی آرگنائزر اقبال سبحانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مارچ کرپٹ حکمرانون کا بوریا بستر گول کر دے گا وزیر اعظم نواز شریف کے استعفی تک احتساب تحریک جاری رہے گئی کرپشن زدہ حکمرانون کو بالاآخر گھر جانا ہی ہوگا عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی کا حساب لئیں گئے عوام ظلم ناانصافی اور کرپشن کے خلاف عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں اپنے بیاں میں اقبال سبحانی نے کہا کہ راولپنڈی میں اسلام آباد مارچ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں عمران خان نے جب بھی کال دی اسلام آباد بند کر دیں گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات