ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی گلفرزا خٹک کو حراست میں‌لے لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اکتوبر 2016 11:56

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی گلفرزا خٹک کو حراست میں‌لے لیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر 2016ء) : ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلفراز خٹک کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلفراز خٹک پر اشتعل انگیز تقریر کرنے سمیت دیگر الزاما ت عائد ہیں جس کی بنا پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے بھی گلفراز خٹک کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گلفراز خٹک کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔