آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا رینجرزہیڈ کوارٹرکا دورہ

آرمی چیف نے یادگارشہداء پرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی بھی کی۔آرمی چیف کی رینجرزکی پیشہ ورانہ مہارت اورنوجوانوں کےعزم کی تعریف،جنرل راحیل شریف کوایل اوسی،ورکنگ باونڈری اورسرحدی امورپربریفنگ بھی دی گئی۔آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اکتوبر 2016 12:46

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا رینجرزہیڈ کوارٹرکا دورہ

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07اکتوبر2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رینجرزہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ کیا،آرمی چیف نے پنجاب رینجرز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں ڈی جی رینجرزمیجر جنرل فاروق برکی نے آرمی چیف کو سرحدی صورتحال پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی سرحدی صورتحال اورلائن آف کنٹرول سے متعلق امورزیرغور ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پنجاب رینجرز کی آپریشنل تیاریوں اورنوجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت پراظہاراطمینان کیا۔آرمی چیف نے پنجاب رینجرزہیڈکوارٹرزمیں یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف نے پنجاب رینجرز کی پیشہ ورانہ مہارت،نوجوانوں کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی۔جنرل راحیل شریف نے ورکنگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرپر پنجاب رینجرز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔