بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد کو 2018 تک مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اکتوبر 2016 13:42

بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد کو 2018 تک مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر 2016ء) : بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد کو 2018ء تک مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت آج جیسلمیر میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب ، راجھستان اور گجرات سمیت مقبوضہ کشمیر کے وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان کے ساتھ 2300 کلو میٹر طویل سرحد مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے ایکشن پلان پر کام کرنے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ اس فیصلے کے تحت ایک سکیورٹی گرڈ بھی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں ہم سرحد کی ٹیکنالوجی کے ذریعے دیکھ بھال اور حفاظت کے پہلو پر بھی غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :