مچھ کے علاقے میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دھماکہ کرنا بزدلانہ اقدام ہے اور بے گناہ انسانوں کونشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے

مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل کا بیان

جمعہ 7 اکتوبر 2016 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء )مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ مچھ کے علاقے میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دھماکہ کرنا بزدلانہ اقدام ہے اور بے گناہ انسانوں کونشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے.جس پر ہمیں افسوس ہے.جعفر مندوخیل نے اس واقعے میں جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ جن عناصر نے یہ فعل انجام دیا ہے حکومت ہر صورت ان کے خلاف کارروائی کریگی ھم بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ایک پرامن بلوچستان کی بنیاد رکھیں گے.جعفر مندوخیل نے آج سی ایم ایچ ہسپتال جا کر ٹرین بم دھماکہ میں زخمیوں کی عیادت کی انہوں نے اس موقع پر زخمیوں اور انکے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی اور انہیں تسلی دی کہ زخمیوں کے علاج پر مکمل توجہ دی جائے گی اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی.جعفر مندوخیل نے اس موقع پر کہا کہ شدید زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر علاج کے لئے کراچی بھی لے جایا جا سکتا ہے.جبکہ حکومت اس واقعے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لئے معاوضہ بھی اعلان کریگی. انہوں نے کہا کہ ٹرین بم دھماکہ اور گزشتہ روز کوئٹہ میں لوکل بس سانحہ میں بیرونی ہاتھ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے.اور حکومت اس حوالے سے سنجیدہ تحقیقات شروع کر چکی ہے�

(جاری ہے)