نکاتی ایجنڈا،پنجاب کابینہ کا چار گھنٹے طویل اجلاس

وزیر اعلی کی خوشگوار انداز میں گفتگو ،پنجاب سپیڈ پر شہباز شریف کو مبارکباد

جمعہ 7 اکتوبر 2016 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلا س چار گھنٹے تک جاری رہا- اجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور کئی اہم امور کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے - وزیر اعلی نے اجلاس کے دوران بعض مواقع پر خوشگوار انداز میں گفتگو کی جس پر کابینہ کے اراکین خوب محظوظ ہوئے - اجلاس کے دوران شرکاء نے توانائی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے حوالے سے وزیر اعلی شہباز شریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربیرون ملک میں بھی شہباز شریف کی کارکردگی کو بھرپور ستائش مل رہی ہے اور چین میں وزیر اعلی شہباز شریف کی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار کو پنجاب سپیڈ کا اعزاز قرار دیا گیا ہے-یہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے اعزاز ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی غیر معمولی کارکردگی کو چین جیسا ترقی یافتہ ملک بھی قابل ستائش قرار دے رہا ہے - وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام ادارے اور محکمے اسی جذبے اور رفتار کے ساتھ فرائض سرانجام دیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی- وزیر اعلی نے توانائی منصوبوں خصوصا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اور بھکی گیس پاور پراجیکٹ پر کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے اور یہ محنت اب رنگ لا رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام ان منصوبوں سے حاصل ہونے والی بجلی سے استفادہ کریں گے-

متعلقہ عنوان :