متعددڈاکٹروں کی بحیثیت سپیشلسٹس تقرریاں

جمعہ 7 اکتوبر 2016 23:10

پشاور۔07اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء)مجاز حکام نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر کئی ڈاکٹروں کی تقرریاں محکمہ صحت میں مختلف شعبوں میں بحیثیت سپیشلسٹس(بی ایس۔18) فوری اور باقاعدہ طور پر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔وہ ایک برس تک آزمائشی طور پر کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بحیثیت سپیشلسٹ (بی ایس۔

18)نو تقرر شدہ ڈاکٹرز میں چار حاضر سروس ڈاکٹرز میں،سوات سے تعلق رکھنے والے SGTHسوات کے ایم او/ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ چلڈرن ایڈہاک ڈاکٹر فضل ربانی ولد حاجی بادشاہ،ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے ایم او(ہری پور سے)ڈاکٹر شیر شاہ ولد مقدر شاہ کی بطور چلڈرن سپیشلسٹ جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ایم او/جونیئر رجسٹرار ڈاکٹر مجیب الرحمن ولد حمید الرحمن کی بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سرجری(بی ایس۔

(جاری ہے)

18)،ایف آر پشاور سے خیبر میڈیکل کالج کے ڈیمانسٹریٹر ڈاکٹر ہارون رشید کی بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ پیتھالوجی تقرریاں شامل ہیں جبکہ نئے بھرتی ہونے والوں میں مردان سے ڈاکٹر محمد اقبال ولد شریف محمد اور سوات کے ڈاکٹر محمد صلاح الدین ولد عبدالرشید کی بحیثیت چلڈرن سپیشلسٹ اور شمالی وزیرستان ایجنسی کے ڈاکٹر اورنگزیب خان ولد شیرین ولی،سوات کے ڈاکٹر ارشد علی ولد شیر علی خان،پشاور کے ڈاکٹر مشتاق احمد ولد عبدالمالک،صوابی کے ڈاکٹر نیاز الدین ولد بہادر الدین،ہری پور کے ڈاکٹر طلعت شہزاد ولد رفاقت علی،ڈاکٹر ضیاء الرحمان ولد غلام نبی کی بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سرجری،نوشہرہ کے ڈاکٹر محمد خالد ولد شاکر اللہ ا ور مانسہرہ کے ڈاکٹر رفاقت ملک ولد عبدالملک کی بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ میڈیسن،سوات کے ڈاکٹر فضل حنان ولد مومن خان،بونیر کے احسان اللہ ولد صاحب زادہ کی بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ پیتھالوجی،لکی مروت کے ڈاکٹر اختر زمان ولد رب نواز اور کرم ایجنسی کے ڈاکٹر عارف اللہ ولد غمیر خان کی بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ای این ٹی اور ہری پور کے ڈاکٹر سید دانش محمود ولد سید محمود حسین شاہ کی بطور ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ آرتھو پیڈک تقرریاں کی گئی ہیں ۔

ان امور کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔